شیخوپورہ: موٹروے پر حادثہ، سلنڈر پھٹنے سے بچی سمیت 2 افراد زندہ جل گئے

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) خانقاہ ڈوگراں موٹروے انٹر چینج کے قریب کیری ڈبہ اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں کیری ڈبہ میں لگا گیس سلنڈر پھٹنے سے 4 سالہ بچی سمیت دو افراد زندہ جل گئے جبکہ چار شدید زخمی ہوگئے۔ موٹروے پولیس کے مطابق کیری ڈبہ سوار حافظ آباد سے لاہور اپنے کسی عزیز کو ائیر پورٹ پر لینے جارہے تھے کہ پیچھے سے ایک تیز رفتار کار بے قابو ہوکر کیری ڈبہ سے ٹکرا گئی جس سے کیری ڈبہ قلابازیاں کھاتا ہوا موٹر وے سے نیچے اتر گیا اور پٹرول ٹینک کو آگ لگ گئی جبکہ گیس سلنڈر بھی پھٹ گیا جس کے نتیجے میں کیری ڈبہ میں موجود بچی اور ایک شخص جل کر خاکستر ہوگئے۔ ڈی ایچ کیوہسپتال میں دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
شیخوپورہ/ سلنڈر


ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...