کوئٹہ: کار پر فائرنگ، 2 افراد ہلاک‘تربت میں ایف سی کی گاڑی پر حملہ، 3 اہلکار شدید زخمی

Nov 16, 2014

کوئٹہ (آن لائن) گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے کوئٹہ مستونگ روڈ پر واقع شیخ زاید ہسپتال کے قریب 4 نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے 2افراد شکاری محمد رفیق اور محمد اقبال کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشیں تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچادی جنہیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیاگیا۔ دریں اثناء تربت کے علاقے بیری دشت میں ایف ڈبلیواو کے اہلکار گاڑی میں جا رہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں لانس نائک محمد اقبال، نائیک منیر احمد، سپاہی عبدالستار شدید زخمی ہوگئے، اہلکاروں کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہوگئے۔ زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

مزیدخبریں