دراندازی بدستور خطرہ ہے، سرحدوں پر فوج چوکس رہے گی:بھارتی وزیر دفاع

Nov 16, 2014

نئی دہلی (کے پی آئی) بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا ہے کہ کشمیر کے حالات چاہے کچھ بھی ہوں ہمیں امن کے قیام کے لیے امید رکھنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ فوج کشمیر میں امن وامان برقرار رکھنے کے لئے ہرممکن کوشش کر رہی ہے۔ نئی دہلی مےں بات چےت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر دراندازی روکنے کے لئے فوج چوکس ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے ہر سطح پر کام کیا جائے گا اور اس سلسلے میں فوج اور فورسز کے درمیان رابطے بہتر رکھنے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مژھل واقعہ میں قصورواروں کو سزا ملنے سے فوج میں یہ واضح پیغام دیا ہے کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں میں ملوث کسی کے لیے بھی معافی نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پار دراندازی بھی ایک مسلسل خطرہ بنا ہوا ہے تاہم فوج سرحدوں پر بھی چوکس رہے گی۔






مزیدخبریں