منیلا (اے پی پی) فلپائن کے جنوبی صوبے سولو میں سرکاری فورسز اور ابو سیاب باغیوں کے درمیان جھڑپ میں پانچ فوجی اہلکاروں سمیت 14باغی ہلاک اور26زخمی ہو گئے۔ ملٹری جوائنٹ ٹاسک گروپ کے کمانڈر الن اروجادو نے اخبار نویسوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ابو سیاف باغیوں کے ساتھ حالیہ دنوں میں یہ سب سے بڑی جھڑپ تھی ۔جس میں ہمارے پانچ فوجی جوان بھی ہلاک اور چھبیس زخمی ہوئے۔ انہوںنے کہاکہ فوجی جوان تالیپاو نامی قصبے میں معمول کے مطابق گشت پر تھے کہ باغیوں نے اچانک فائرنگ کر دی۔جوابی فائرنگ کے نتیجے میں نو باغیوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ جھڑپ میں ہمارے پانچ جوان بھی ہلاک ہوئے۔
فلپائن/جھڑپ