پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے اسفند یار ولی نے اپنے آبا¶ اجداد کے ورثے کو دریائے کابل میں ڈبو دیا اے این پی کے دور میں ایزی لوڈ کی اصطلاح متعارف ہوئی۔ اسفند یار ولی کے سیاسی کرتوت پر نوجوان شرمندہ ہیں۔ اے این پی شکر گزار ہو کہ ہماری حکومت میں جلسے کر رہی ہے اسفند یار ولی اپنی حکومت میں کارکنان کو چھوڑ کر ہیلی کاپٹر میں بھاگتے رہے۔ انہوں نے کہا دھرنوں میں قومی ترانے پر سیخ پا ہونا پاکستان دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے اسفند یار ولی نے مال ملائشیا، دبئی، سویڈن اور آسٹریلیا منتقل کیا عوام کا حافظہ اتنا کمزور نہیں عوام کو ایزی لوڈ اور ہیوی لوڈ کے قصے ابھی تک یاد ہیں۔ اے این پی سے ڈالروں کے عوض پختونوں کے سروں کا سودا کیا نوکریاں میرٹ کی بجائے کھلے عام بازار میں بکتی تھیں ہمارے وزرا عوام کے خادم ہیں۔
پرویز خٹک