کراچی(نوائے وقت نیوز)سپیکر سندھ اسمبلی اور سیکرٹری سندھ اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا، عدالت نے آغا سراج درانی اور سیکرٹری سندھ اسمبلی کو 8دسمبر کو طلب کر لیا۔ سپیکر اور سیکرٹری اسمبلی کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ، سندھ ہائیکورٹ نے شوکاز نوٹس سندھ اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں پر جاری کیا۔ درخواست گزار نے سندھ ہائی کورٹ میں موقف اختیار کیا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے اسمبلی میں بھرتیوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ مگر سپیکر سندھ اسمبلی نے گریڈ 17کی 8اسامیوں پر تقرریاں کی ہیں۔
سپیکر / نوٹس جاری
غیر قانونی بھرتیاں، سپیکر‘ سیکرٹری سندھ اسمبلی کوشوکاز نوٹس جاری
Nov 16, 2014