اسلام آباد (آن لائن) تحرےک پاکستان کے رہنما اور لفظ پاکستان کے خالق چودھری رحمت علی کا 117 واں یوم پیدائش آج 16 نومبر بروز اتوار کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائیگا۔ چودھری رحمت علی 16 نومبر 1897ءکو ضلع ہوشیار پور مےں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلےم اسلامےہ مدرسہ لاہور اور اےچی سن کالج سے حاصل کی اور پنجاب یونیورسٹی سے وکالت کرنے کے بعد اعلیٰ تعلےم کیلئے لندن چلے گئے اور برصغیر کے مسلمانوں کے علےحدہ آزاد وطن کے قےام کیلئے کوشاں ہو گئے‘ اس دوران اےک پمفلٹ ”ابھی نہیں تو کبھی نہیں“ مےں آپ نے پہلی بار مسلمانان ہند کی ارض پاک کیلئے لفظ ”پاکستان“ استعمال کیا۔ چودھری رحمت علی نے مسئلہ کشمیر پر بھی اقوام متحدہ مےں آواز بلند کی۔ وہ 3 فروری 1951ءکو برطانیہ کے شہر کےمبرج مےں انتقال کرگئے تھے۔
چودھری رحمت علی
لفظ پاکستان کے خالق چودھری رحمت علی کا 117 واں یوم پیدائش آج منایا جائیگا
Nov 16, 2014