امریکہ کو کولمبس نے نہیں 12 ویں صدی میں مسلمانوں نے دریافت کیا، طیب اردگان

Nov 16, 2014

استنبول (اے ایف پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ کرسٹوفر کولمبس کے امریکہ پر قدم رکھنے سے تقریباً 3 سو سال قبل مسلمانوں نے 12 وی صدی میں امریکہ کو دریافت کیا تھا۔ استنبول میں لاطینی امریکہ کے مسلمان رہنماﺅں کی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے اردگان نے کہا لاطینی امریکہ مسلمانوں کے درمیان روابط 12 ویں صدی سے قائم ہیں۔ 1178 میں کولمبس نے نہیں مسلمانوں نے امریکہ دریافت کیا تھا۔ مسلمان ملاح 1178 میں امریکہ پہنچے۔کولمبس نے بھی کیوبا کے ساحل پر ایک چٹان پر مسجد کی موجودگی کا ذکر کیا ہے۔ انقرہ جینوز کی جانب سے ذکر کی گئی مسجد کے مقام پر دوبارہ مسجد تعمیر کرنے کے لئے تیار ہیں۔ میں کیوبا میں اپنے بھائیوں سے کہوں گا کہ اس چٹان پر اسی مقام پر ایک مسجد تعمیر ہونی چاہئے۔ تاریخی کتب کے مطابق کولمبس نے ہندوستان کے لئے نئے راستے کی تلاش کے دوران 1492 میں امریکہ دریافت کیا تھا۔ تاریخ دان یوسف مرویح کے1996 میں شائع ایک مضمون میں کولمبس کی ڈائری کے حوالے سے اس مسجد کا تذکرہ کیا گیا تھا۔
طیب اردگان

مزیدخبریں