پرویز رشید اپنے ”بادشاہ“ سے پوچھیں عمران کو ملنے کیلئے کتنے پیغام بھیجے: شیریں مزاری

Nov 16, 2014

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری نے کہا ہے کہ نوازشریف جعلی وزیراعظم ہیں، پرویز رشید کا نوازشریف کے حواری ہوتے ہوئے سرشرم سے کیوں نہیں جھکتا۔ وزیراعظم بھارت میں بزنس پارٹنرز سے ملے، کشمیری رہنماﺅں سے نہیں۔ پنجاب پولیس نے 14لوگوں کا قتل کیا، پرویز رشید اس وقت کہاں تھے۔وزیراعلیٰ نے بجلی بحران ختم کرنے کا وعدہ کیا، آج تک سر شرم سے نہیں جھکا۔ اپنے بادشاہ سے پوچھیں عمران خان سے ملنے کیلئے کتنے پیغام بھیجے۔ دریں اثناءتحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے بنوں میں بے گھر افراد پر تشدد کے واقعہ کی خیبر پی کے حکومت سے پارٹی نے رپورٹ مانگ لی ہے۔
شیریں مزاری

مزیدخبریں