ساہیوال میں تحریک انصاف کا جلسہ ختم ہونے پر بدنظمی، ہاتھا پائی، کارکنوں نے کرسیاں اُلٹا دیں

ساہیوال (آن لائن/ این این آئی) ساہیوال میں تحریک انصاف کا جلسہ ختم ہونے پر بدنظمی پیدا ہو گئی، انتظامیہ مردوں کو عورتوں کے سیکشن سے دور رہنے کے اعلانات کرتی رہی جو کسی نے نہ سنی اور جلسہ کے شرکاء نے دھکم پیل شروع کر دی۔ مردوں کا رش دیکھ کر انتظامیہ نے بار بار اعلانات کے ذریعے ہدایت دیں کہ مرد خواتین کے پورشن میں داخل نہ ہوں۔ کارکن آپس میں لڑتے جھگڑتے رہے، ایک دوسرے کے گریبان پکڑ لئے، کرسیاں الٹا دیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...