لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری قائد اعظم ٹرافی گرڈ ون ٹورنامنٹ کا چوتھا مرحلہ آج سے ملک کے مختلف سنٹرز میں شروع ہوگا۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں میزبان لاہور بلیوز کی ٹیم سوئی نادرن گیس پائپ لائن کے مدمقابل ہوگی جبکہ ایل سی سی اے میں لاہور وائٹس کا مقابلہ حبیب بنک سے ہوگا۔ پشاور کا مقابلہ پورٹ قاسم اتھارٹی سے پشاور میں، حیدر آباد کا مقابلہ یو بی ایل سے حیدر آباد میں ہوگا۔، فاٹا ریجن کا مقابلہ واپڈا سے سیالکوٹ میں، راولپنڈی ریجن کا مقابلہ نیشنل بنک سے راولپنڈی میں، اسلام آباد ریجن اور سوئی سدرن گیس کمپنی کا میچ اسلام آباد میں جبکہ کراچی بلیوز کا مقابلہ خان ریسرچ لیبارٹریز سے کراچی میں ہوگا۔