اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین راہداری منصوبے پر سربراہ بھارتی فضائیہ کا بیان اشتعال انگیز ہے۔ راہداری منصوبے پر بعض عالمی حلقے بے چین ہیں۔ اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان کو خطے میں مرکزی کردار حاصل ہو جائے گا۔ راہداری منصوبہ گوادر تا ژوب اقتصادی خوشحالی کی بنیاد رکھے گا۔ مغربی روٹ پر زور و شور سے کام ہو رہا ہے۔ راہداری منصوبے سے تمام صوبے فائدہ اٹھائیں گے۔