قومی احتساب بیورو نے مضاربہ سکینڈل کے مزید 2 نئے ریفرنس دائر کر دیئے

اسلام آباد (آئی این پی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے مضاربہ سکینڈل کے مزید دو نئے ریفرنس دائر کردیئے۔ اتوار کو نیب کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ پہلا ریفرنس عرفان حیدر کے خلاف دو کروڑ42لاکھ روپے کی خورد برد پر دائر کیا گیا ہے جبکہ دوسرا ریفرنس امین الرحمن کے خلاف 84لاکھ روپے کی خرد برد پر دائر کیا گیا ہے۔ دونوں ریفرنس راولپنڈی کی احتساب عدالت میں دائر کئے گئے ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب نے مضاربہ سکینڈل میں اب تک 32ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...