23 مارچ تک ملک میں نواز شریف کی ’’چھاپ‘‘ لگ جائیگی یا وہ گھر جائینگے: شیخ رشید کا دعویٰ

Nov 16, 2015

لاہور/ اسلام آباد (آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ23 مارچ تک ملک میں نواز شر یف کی ’’چھاپ‘‘ لگ جائیگی یا وہ گھر جائیں گے فوج ملک سے کرپشن کا خاتمہ چاہتی ہے اور سیاسی پارٹیاں اپنی کرپشن بچانے کیلئے نوازشر یف کا مجبوری کے تحت ساتھ دے رہے ہیں، جنرل راحیل شریف ملک کے پہلے آرمی چیف ہیں جنہوں نے وزیراعظم سے سب سے زیادہ مرتبہ ملاقات کرکے انکا ساتھ دیا ہے مگر حکومتی رویہ کی وجہ سے نتیجہ ’’زیرو‘‘ نکلا ہے، لگتا ہے مسلم لیگ ن کی حکومت آئی ایس پی آر کے ایک اعلامیہ کی ’’مار‘‘ ہے حکمرانوں اور انکے حواریوں کی ’’ٹائے ٹائے فش‘‘ ہوگئے ہیں۔ انٹرویو میں انہوں نے کہا آئین کی بات کرنیوالے حکمران اس آئین کے نیچے لوٹ مار کرنے میں مصروف ہیں اور خورشید شاہ باربار اپنا موقف بدل رہے ہیں کہ کیونکہ پیپلزپارٹی کی اپنی بھی فکر ہے۔ 

مزیدخبریں