ایتھنز (نوائے وقت رپورٹ) یونانی وزیر نے کہا ہے کہ پیرس حملے کی جگہ ملنے والا پاسپورٹ احمد المحمد کا ہے۔ احمد پناہ کی تلاش میں بلقان کے راستے یونان داخل ہوا تھا اور بطور پناہ گزین سیروز کے جزیرے پر تین اکتوبر کو رجسٹر ہوا۔ احمد المحمد کچھ دن بعد لاپتہ ہوا آخری بار کروشیا میں دیکھا گیا تھا۔