واشنگٹن (نیٹ نیوز) موٹر ہیڈ، کولڈ پلے، فو فائٹرز اور یو2 نامی راک بینڈز نے پیرس میں ہونے والے حملوں کے بعد آئندہ کی پرفارمنسز منسوخ کر دی ہیں۔ فو فائٹرز نے پیرس میں پرفارم کرنا تھا لیکن اب انہوں نے ’اس دردناک تشدد‘ کے بعد یورپ میں اپنی آئندہ کی پرفارمنسز کو منسوخ کر دیا۔ اب وہ پیرس میں جنوری میں پرفارم کریں گے جبکہ کولڈپلے نے لائیو سٹریم کنسرٹ کو بھی پیرس میں ہونے والے ان بڑے حملوں کے تناظر میں اسے منسوخ کر دیا ہے۔ فو فائٹرز نے فیس بک صفحے پر لکھا ہے کہ ’پیرس میں دل دہلا دینے والے ان حملوں کی وجہ سے جو سب کے لیے باعث تشویش اور دردناک ہیں ہمیں مجبوراً دورے کو منسوخ کرنا پڑ رہا ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ ’ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں ان تمام لوگوں کے ساتھ ہیں جو زخمی ہوئے یا ان کے پیارے ان سے جدا ہوگئے۔‘
راک بینڈز نے اپنے آئندہ کنسرٹ منسوخ کر دئیے
Nov 16, 2015