ملتان: میٹرو بس روٹ پر جنگلے لگانے کیخلاف مظاہرہ

ملتان (خاتون رپورٹر) ایکشن کمیٹی ہاؤسنگ سکیم نیوملتان کے زیراہتمام میٹرو بس انجینئرنگ پلاننگ کے ذریعے اڑھائی کلومیٹر تک نیو ملتان کی آبادی کے راستے جنگلے لگا کر مستقل بند کرنے اور نیو ملتان کی شہری آبادی میں ایلی ویٹڈ میٹرو روٹ نہ بنانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے کہا شہری آبادی کے راستے جنگلوں کے ذریعے مستقل بند کرنے کا عمل بنیادی شہری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ مظاہرین نے اعلان کیا کہ اگر مشرقی اور مغربی نیو ملتان کے درمیان میٹرو بس روٹ کو ایلی ویٹڈ (پل) تعمیر کر کے دیوار ختم نہ کی گئی تو بلدیاتی الیکشن کا مکمل بائیکاٹ کیا جائیگا اور 5 دسمبر کو عوام دمادم مست قلندر کرینگے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...