پشاور (آئی این پی) پشاور کے علاقہ ہشت نگری میں بند سکھوں کا گردوارہ 73 سال بعد کھول دیا گیا۔ سکھ برادری اور علاقہ مکین جو گیواڑہ ہشت نگری کے درمیان 1942ءسے جاری تنازعہ ختم ہو گیا۔ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسود اور زیب اللہ خان چیف سکیورٹی آفیسرٹو وزیراعلیٰ کی کوششوں سے سکھ برادری اور علاقہ مکین جو گیواڑہ کے درمیان کامیاب مذکرات کے ذریعے 1942 ءسے جاری گردوارے کا مسئلہ حل ہو گیا جس پر علاقے کے مکینوں کے تحفظات تھے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض محسود کی سربراہی میں ایک جرگہ ہوا جس میں زیب اللہ خان چیف سکیورٹی آفیسر ٹو وزیراعلیٰ خیبر پی کے کے مشیر سورن سنگھ، ایس پی سٹی امتیاز احمد، اسسٹنٹ کمشنر الطاف شیخ، سہیل عزیز ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ، صاجزادہ سجاد ڈی ایس پی سٹی ، سکھ برادری کے صاحب سنگھ ، علاقے کے مکینوں سے اکبر سیٹھی اور دیگر نے شرکت کی۔
ہشت نگری/ گردوارہ
پشاور: علاقہ مکینوں سے تنازعہ ختم، سکھوں کا گوردوارہ 73 سال بعد کھول دیا گیا
Nov 16, 2015