چاغی (آئی این پی) ایرانی سرحدی حکام نے بغیر دستاویزات کے 161 پاکستانیوں کو گرفتار کرکے تفتان انتظامیہ کے حوالے کردیا۔ یہ افراد مختلف ایجنٹوں کے ذریعے ایران کے مختلف شہروں میں داخل ہوئے تھے۔اور یورپ جانا چاہتے تھے۔ لیویز نے انہیں تھانے میں بند کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔