فیروز والا سمیت کئی شہروں میں آپریشن، کالعدم تنظیم کے 3 کارکن ، 406 مشتبہ افراد گرفتار

لاہور + فیروز والا (نامہ نگاران) پولیس نے فیروزوالہ، لاہور سمیت کئی شہروں میں سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے 3 کارکنوں اور 406 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے گزشتہ روز کئی شہروں میں جاری سرچ آپریشن کے دوران 353 مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ اس دوران ہوٹلوں اور سراﺅں کو بھی چیک کیا گیا۔ ادھر سرکل فیروز والا پولیس نے بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں قصبہ کوٹ پنڈی داس اور جھگیاں لیالاں (کوٹ عبدالمالک) میں سرچ آپریشن کرکے کالعدم تنظیم کے تین سرگرم کارکنوں اور 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق پکڑے جانے والے کالعدم تنظیم کے کارکن بلدیاتی الیکشن کے دوران گڑبڑ کرنے کی منصوبہ بندی کرنا چاہتے تھے۔ صباح نیوز کے مطابق پشاور میں سرچ آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 6 افغانیوں سمیت 43 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ گرفتار افراد سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کی گئی ہے۔
406 مشتبہ گرفتار

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...