ایف بی آر نے ٹیلی کام سیکٹر پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھا دیا: اکانومی واچ

Nov 16, 2015

لاہور (نیوز رپورٹر) اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے ایف بی آر نے آمدنی کے لالچ میں ٹیلی کام سیکٹر پرٹیکسوں کا بوجھ ضرورت سے زیادہ بڑھا دیا گیا ہے جو ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔ پاکستان میں 13 کروڑ موبائل صارفین ہیں جن میں سے ایک کروڑ اسی لاکھ انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہیںجسکی وجہ ٹیکسوں کی بھرمار ہے۔ انہوں کہا کہ موبائل صارفین کو انٹرنیٹ کے زریعے بینکاری کی خدمات مہیا کر کے انھیں مہنگے قرضوں اورسودخوروں سے نجات دلائی جا سکتی ہے۔ 

مزیدخبریں