گوجرہ میں موٹروےایم فور کے سنگ بنیادکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ملک میں موٹرویز کا جال بچھایا جارہا ہے۔ سڑکیں بننے سے زراعت اورصنعتیں ترقی کریں گی جس سےروزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ لاہور کراچی موٹر وے پرکام کاآغازکردیاگیا ہے۔ گوجرہ شورکوٹ موٹروے پرچارارب روپے کی بچت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کوشکست سے دوچار کردیا ہے۔ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے خطیررقم خرچ کی گئی۔ شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کی بحالی پراربوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں۔ کراچی کی رونقیں بھی بحال ہورہی ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ چین کی جانب سے کی جانے والی سرمایہ کاری کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ موجودہ حالات سیاست کرنے کے نہیں ہیں۔ مخالفین حکومت کی نہیں قوم کی ٹانگیں کھینچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کم وسائل میں بھی بڑے مسائل حل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ توانائی کے منصوبوں پردن رات کام جاری ہے۔ دوہزاراٹھارہ تک ملک سے لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوجائےگا۔ کسان پیکج پروزیراعظم نے کہا کہ حکومت تین سواکتالیس ارب روپے کے پیکج سے کسانوں کے نقصان کاازالہ کررہی ہے۔ پیکج سے لاکھوں کسان مستفید ہوں گے۔