ہوبارٹ (سپورٹس ڈیسک ) جنوبی افریقی ٹیم نے عالی شان ریکارڈ کی حامل آسٹریلین ٹیم کے ماتھے پر کئی بدنما ریکارڈز کے دھبے لگا دیے۔ صرف 31 رنز پر چھ آسٹریلوی کھلاڑی آؤٹ ہو ئے جو ہوم گراؤنڈ پر پہلی اننگز میں دوسرا بدترین آغاز تھا۔1978 میں انگلینڈ کے خلاف آسٹریلیا 26 رنز پر چھ وکٹیں گنوا بیٹھا تھا۔پوری ٹیم 85 رنز ہر ڈھیر ہو گئی جو ہوم گراؤنڈ پر 1981 کے بعد کم ترین سکور ہے۔1981 میں ویسٹ انڈین ٹیم کیخلاف میزبان ٹیم 76 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ ٹیمبا باووما اور کوئنٹن ڈی کوک نے چھٹی وکٹ کیلئے 144 رنز کی شراکت قائم جو ہوبارٹ میں جنوبی افریقہ کیلئے چھٹی وکٹ کی سب سے بڑی شراکت ہے۔بارش سے متاثرہ میچ میں 193.5 اوورز کا کھیل ہوا۔ یہ آسٹریلیا میں 1950 کے بعد نتیجے کا حامل واحد ٹیسٹ میچ ہے جس میں اتنے کم اوورز کھیلے گئے، 1950 سے قبل برسبین میں ایشز ٹیسٹ میں 129.2 اوورز کا کھیل ہوا تھا لیکن اس وقت ایک اوور آٹھ گیندوں پر مشتمل ہوتا تھا۔ہوبارٹ ٹیس میں 16 آسٹریلین کھلاڑی دہرے ہندسے میں داخل ہوئے بغیر آؤٹ ہوئے جو ریکارڈ ہے۔ 1912 اور 1896 میں اوول اور 88-1887 میں سڈنی میں بھی 16 آسٹریلین کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل ہوئے بغیر آؤٹ ہوئے تھے۔
جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کے ماتھے پر کئی بد نما ریکارڈز کے دھبے لگا دیئے
Nov 16, 2016