لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھارت میں ہونے والے جونئیر ورلڈکپ کے لئے ویزوں کے حصول کیلئے باضابطہ درخواستیں جمع کردادیں۔ پی ایچ ایف نے بھارتی ہائی کمیشن میں 26کھلاڑیوں ،7 ٹیم آفیشلز اور فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری کے ویزوں کی درخواست دی گئی ہے۔ جونئیر ہاکی ورلڈ کپ 8سے 18 دسمبر تک بھارت میں کھیلا جائے گا، ورلڈ کپ میں شرکت کا حتمی فیصلہ حکومت پاکستان کریگی، تاہم اس ایونٹ کیلئے تیاریاں جوہر ٹائون ہاکی گرائونڈ میں جاری ہیں۔