لاہور (سپورٹس ڈیسک) بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے زندگی کی 30 بہاریں دیکھ لی ہیں جس پر ان کے دوست احباب اور مداحوں کی جانب سے نیک تمنائوں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر اپ لوڈ کی جس میں وہ غباروں کیساتھ کھیلتی نظر آ رہی ہیں اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا ہے کہ ’’ سالگرہ کے دن کی صبح، نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے سب افراد کا شکریہ۔وہ 15نومبر1986ء کو ممبئی میںپیدا ہوتی تھیں ۔ انہوں نے اپنے نام کے ساتھ ملک کا بھی اضافہ کرلیا ہے۔