پاکستان کے ایوان بالا اور کمبوڈین سینیٹ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد (خبر نگار خصو صی) پاکستان کے ایوان بالا اور کمبوڈیا کی سینیٹ کے مابین باہمی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے ہیں جسکا مقصد دونوں ملکوں کی سینیٹ کے سیکرٹریٹس کے مابین تعاون کو فروغ دینے کےلئے لائحہ عمل تیار کرنے اور باہمی روابط کو استحکام دینے کے حوالے سے تعلقات کو فروغ دینا ہے ۔اس سمجھوتے کے تحت پارلیمانی سطح پر انتظامی شعبوں کے مابین وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے کے علاوہ افراد ی قوت کے استعداد کار میں اضافے کےلئے ایک دوسرے کے تجربات اور مہارت سے مستفید ہونے کےلئے راہیں ہموار ہونگی ۔اس سمجھوتے پر منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅ س میں دستخط کئے گئے ۔سیکرٹری سینیٹ امجد پرویز ملک اور کمبوڈیا کی سینیٹ کے سیکرٹری جنرل اوم سارتھ نے معاہدے پر دستخط کئے ۔دونوں جانب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ پارلیمانی امور میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی اشد ضرورت ہے اور پارلیمانی ،حکومتی اور عوامی سطح پر دو طرفہ روابط اور دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...