اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت + آن لائن) سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت کے بعد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے ملک کی معیشت تباہ ہو رہی ہے۔ کرپشن میں اضافہ ہو رہا ہے مبینہ ملی بھگت سے متعلقہ ادارے کارروائی کرنے سے قاصر ہیں، سپریم کورٹ کیس کا جو بھی فیصلہ کرے قبول کریں گے۔ قبل ازیں چیف جسٹس انور ظہیر جمالی اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔ شیخ رشید نے دوران سماعت کہا کہ آج قطر سے دستاویزات آئی ہیں کل مہاتما گاندھی کی طرف سے آجائے گی جسکی تصدیق مودی نے کی ہو۔ جس پر چیف جسٹس نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ لائر ہیں یا لائیر ہیں؟ آپ سیاست کے بجائے وکالت کرتے تو ایک اچھے وکیل ہوتے۔ میرا مشورہ ہے آپ سیاست چھوڑ کر وکالت اختیار کرلیں جس پر شیخ رشید نے کہا آپ کی تجویز پر غور کروں گا۔
آج قطر سے خط آیا کل مودی کی تصدیق کے ساتھ گاندھی کی طرف سے تحریر آ جائے گی: شیخ رشید، کیا آپ لائر ہیں یا لائیرچیف جسٹس، وکیل بننے کا مشورہ دیدیا
Nov 16, 2016