نیویارک (اے ایف پی) نیویارک میں سینکڑوں ہائی سکول کے طلبہ نے ٹرمپ ٹاور کے باہر نو منتخب صدر ٹرمپ کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ طلبہ نے نو فاشسٹ، نو نسل پرست کے نعرے لگائے۔ واشنگٹن میں بھی سینکڑوں طلبہ نے مال پر ٹرمپ کیخلاف مارچ کیا۔ دریں اثناء نیویارک میں دیواروں پر ٹرمپ کے خلاف نعرے درج کئے گئے۔ لاس اینجلس میں کالج کے طلبا نے مارچ کیا اور ٹرمپ سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا۔