راولپنڈی: ہوٹل میں کاروں کے جاپانی تاجر کی پراسرار ہلاکت

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ کینٹ کے علاقے کشمیر روڈ پر ہوٹل کے کمرے میں کاروں کا جاپانی تاجر مردہ حالت میں پایا گیا جس کی نعش پولیس نے قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردی۔ اس کے پاکستانی دوست فرحت علی کو پولیس نے شامل تفتیش کرلیا ایس ایچ او نے نعش ہسپتال منتقل کرنے سے قبل جاپانی سفارتخانے کو اطلاع کردی جہاں سے سفارتخانے کا افسر تھانے پہنچ گیا پولیس کے مطابق یہ موت دل کے دورے کی وجہ معلوم ہوتی ہے تاہم حتمی نتیجہ میڈیکل رپورٹ میں ہی سامنے آئے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...