شجاع آباد:چھ ماہ بعد بھی زیادتی کے ملزم گرفتارنہ ہونے پر خاتون کی خود سوزی کی کوشش

Nov 16, 2016

شجاع آباد (آئی این پی)شجاع آباد کے نواحی علاقے امب والا کی رہائشی خاتون نے تین ملزمان کے خلاف زیادتی کا مقدمہ تھانہ سٹی شجاع آباد میں چھ ماہ قبل درج کروایا تھا۔ خاتون نے الزام عائد کیا کہ سابق تفتیشی افسر نے بھاری رشوت وصول کرنے کے باوجود ملزمان کو گرفتار نہیں کیا۔ دوسری طرف پولیس کا مؤقف ہے کہ ملزمان ضمانت پر ہیں۔ اس لیے گرفتار نہیں کیا جا سکتا ہے۔ مدعی بار بار خود سوزی کا ڈرامہ رچا کر تفتیش پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایس ایچ او سٹی نے انصاف کی یقین دہانی کراتے ہوئے مظاہرین کو منتشر کردیا۔

مزیدخبریں