لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت قائم خصوصی عدالتیں بحال کرنے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت نے ملک بھر میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تحفظ پاکستان آرڈیننس متعارف کرایا۔ اس آرڈیننس کے تحت ملک بھر میں خصوصی عدالتیں قائم کی گئیں اور دہشت گردی کے مقدمات ان خصوصی عدالتوں میں ٹرائل کیلئے پیش کئے جانے لگے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت کی غفلت کی وجہ سے تحفظ پاکستان آرڈیننس کی پارلیمنٹ سے توسیع نہیں لی جا سکی جس کی وجہ سے آرڈیننس غیرمؤثر ہو گیا۔ ملک میں اب دوبارہ دہشت گردی پھیل رہی ہے لہذا حکومت تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت خصوصی عدالتیں دوبارہ بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔
.تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت خصوصی عدالتوں کی بحالی کیلئے درخواست پر فیصلہ محفوظ
Nov 16, 2016