اسلام آباد 11، کراچی میں 35 مشتبہ افراد گرفتار، حیدر آباد 13 افغان باشندے پکڑے گئے

اسلام آباد/ حیدرآباد/ گوجرانولہ/ کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ + نمائندہ خصوصی + ایجنسیاں) سرچ آپریشن کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا جس کے دوران اسلام آباد میں 11، کوئٹہ میں 6 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا جبکہ حیدر آباد میں 13 افغان باشندے پکڑے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے سیکٹر D-17، بری امام محلہ کمال پور اور گرد و نواح میں سرچ آپریشن کیا اور 11 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئیں۔ 100 سے زائد گھروں کو سرچ کیا گیا۔ ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ ادھر ایف سی اور حساس اداروں نے ڈیرہ بگٹی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود و مواد برآمد کرلیا۔ ادھر کوئٹہ میں سرچ آپریشن کے دوران 6 مشتبہ افراد پکڑے گئے جو کئی وارداتوں میں مطلوب تھے۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق خصوصی عدالت نے تین مبینہ دہشتگردوں کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز کائونٹر آف ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ایمن آباد میں کاروائی کرتے ہوئے تین مبینہ دہشتگردوں علی رضا، عاطف اور جواد کو گرفتار کیا تھا جنہیں سی ٹی ڈی نے سخت حفاظتی پہرہ میں خالد شریف پر مشتمل انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کر کے استدعا کی کہ دہشت گرد مزارات پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ لہٰذا ملزموں سے مزید تفتیش کے لیے 14روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے اس دوران فاضل جج نے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے دہشت گردوں کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ دیکر انہیں سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا۔ ادھر پٹڑی حیدر آباد میں پولیس نے کارروائی کرکے 13 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد کیخلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ سرگودھا سے نامہ نگار کے مطابق 4 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ کراچی سے کرائم رپورٹر کے مطابق قائد آباد کے علاقے نیو مظفر آباد کالونی اور گلشن بونیر میں پولیس کا سرچ آپریشن 35 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق سرچ آپریشن علاقے میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا اور اس دوران ناکہ بندی کرکے گھروں کی تلاشی بھی لی گئی۔ اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق امریکہ سے اسلام آباد آنے والے ایک خاندان کو شہر کے ریڈ زون میں واقع پولیس چیک پوسٹ پر مبینہ طور پر ہراساں کرنے اور نقدی چھیننے والے دو پولیس اہلکاروں کی دو دن گزر جانے کے باوجود تلاش تاحال جاری ہے۔ اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں اس واقعے کی رپورٹ درج کرائی گئی ہے اور اس مقدمے کے تفتیشی افسر اے ایس آئی عمران حیدر کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی دوپہر کو ریڈ زون کے قریب کشمیر چوک میں پیش آیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...