روم( اے ایف پی) بحیرہ روم میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 100افراد کے لا پتہ، ہلاک ہونے کا خدشہ ہے،23افراد کو بچا لیا گیا۔ ریسکیو آپریشن میں شریک ایک این جی او نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ 23افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے جنہیں آئل ٹینکرز پر منتقل کر دیا گیا ہے۔جبکہ باقی زندہ افراد اور نعشوں کی تلاش جاری ہے۔