کھڈیاں اور وہاڑی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، صارفین کو مشکلات کا سامنا

کھڈیاں / وہاڑی (نامہ نگاران) کھڈیاں اور وہاڑی میں لوڈشیڈنگ کم نہ ہو سکی۔ کئی کئی گھنٹے بجلی کی بندش سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا، کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے۔ تفصیل کے مطابق وزیراعظم کے حکم کے باوجود کھڈیاں خاص میں کئی کئی گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے۔ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ خاص طور پر صبح کے وقت جب طلبا و طالبات نے سکول جانا ہوتا ہے تو بجلی بند ہوتی ہے جس کی وجہ سے سکولوں اور کالجوں کو جانے والے طلبا و طالبات کو دشواری ہوتی ہے۔ وہاڑی میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں کمی نہ آئی جس پر صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا، عوامی وسماجی اور حلقوں نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...