اسرائیل نے ترکی میں نیا سفیر نامزد کردیا، تعلقات بہتر کرنے کا اعلان

مقبوضہ بیت المقدس (رائٹرز) اسرائیل نے گزشتہ روز ترکی کیلئے نیا سفیر نامزد کردیاہے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان ایمینوئل ناشون نے بتایا کہ نامزد سفیر ایتان ناح اس وقت لندن میں نائب سفیر کے طور پر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ توقع ہے ترکی جلد اسرائیل میں اپنا سفیر نامزد کریگا۔ ترکی کے ساتھ تعلقات اچھے کرنا چاہتے ہیں۔ حال ہی میں دونوں ممالک نے توانائی کے شعبہ میں تعاون کو فروغ دیا ہے۔ یاد رہے ترکی اور اسرائیل کے درمیان 2010ء میں سفارتی تعلقات ختم ہوگئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...