لاہور خصوصی نامہ نگار) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ پشاور کے مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے شرکاء اور فیکلٹی ممبرزپر مشتمل 30 رکنی وفد نے آج سول سیکرٹریٹ لاہور کا دورہ کیا۔ سیکرٹری سروسز پنجاب فرحان عزیز خواجہ اور دیگر صوبائی محکموں کے انتظامی سیکرٹریز نے وفد کو بتایا پنجاب پولیس کی کائونٹر ٹیررزم فورس نے نیشنل ایکشن پلان پر موثر عمل کرکے دکھایا ہے۔ ہم دہشت گرد تنظیموں کی ہائی پروفائل قیادت اور سرگرم عمل خطرناک دہشت گردوں کے خاتمے میں بہت حد تک کامیاب ہو چکے ہیں ۔