اساتذہ کی خدمات کے نتیجہ میں سکولوں میں طلبہ کی تعدادایک کروڑ سے تجاوز کرگئی:رانا مشہود

Nov 16, 2016

لاہور (لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ اساتذہ طلبہ و طالبات کیلئے رول ماڈل ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق صوبہ بھر میں اساتذہ کی بھر تی خالصتاً میرٹ پر کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی شاندار خدمات کے نتیجہ میں سکولوں میں طلبہ کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ انہوں نے کہا ضلع بہاولپور میں اساتذہ کی عزت و تکریم اور انکی خدمات کو سراہتے ہو ئے انہیں وی آئی پی مقام دلانے کے سلسلہ میں سپیشل کارڈ کا اجراء کیا گیاہے۔

مزیدخبریں