اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) محکمہ داخلہ نے داعش کے ٹارگٹ کلرز کی ہٹ لسٹ میں شامل سابق وفاقی وزیر سمیت 3 افراد کے لئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا۔ ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق سکیورٹی الرٹ داعش کے 2 ٹارگٹ کلرز حمزہ اور اسامہ سے متعلق ہے، دونوں دہشت گردوں نے 3 افراد کے قتل کا منصوبہ بنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی لسٹ میں سابق وفاقی وزیر، حاضر سروس پولیس سپرنٹنڈنٹ اور ایک پیش امام بھی شامل ہے۔