اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) محکمہ داخلہ نے داعش کے ٹارگٹ کلرز کی ہٹ لسٹ میں شامل سابق وفاقی وزیر سمیت 3 افراد کے لئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا۔ ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق سکیورٹی الرٹ داعش کے 2 ٹارگٹ کلرز حمزہ اور اسامہ سے متعلق ہے، دونوں دہشت گردوں نے 3 افراد کے قتل کا منصوبہ بنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی لسٹ میں سابق وفاقی وزیر، حاضر سروس پولیس سپرنٹنڈنٹ اور ایک پیش امام بھی شامل ہے۔
سابق وفاقی وزیر سمیت 3 افراد کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری
Nov 16, 2016