پاکستانی فوجےوں کی شہادت اور کشمےرےوں کے قتل عام کی ذمہ دار اقوام متحدہ ہے، موسوی

Nov 16, 2016

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سپرےم شےعہ علماءبورڈ کے سرپرست اعلی و تحرےک نفاذذ فقہ جعفرےہ کے سربراہ آغا سےد حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر پاکستانی فوجےوں کی شہادت اور کشمےرےوں کے قتل عام کی ذمہ دار اقوام متحدہ ہے جس نے آج تک مسئلہ کشمےر پر کئے ہوئے اپنے وعدوں پر عمل نہےں کےا اقوام متحدہ استعماری قوتوں کے مفادات کی نگران ہے جس کا کام مظلوموں کے ہاتھ پاو¿ں باندھ کر انہےں استعماری بھےڑےوں کے سامنے ڈالنا ہے ، نومنتخب ےو اےن سےکرٹری جنرل انتونےوگوترےس اقوام متحدہ کا وجود بچانا چاہتے ہےں تو کشمےر و فلسطےن کے مسائل کے حل کو اپنی ترجےح قرار دےں کےونکہ انہی مسائل کے باعث دنےا تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے،بھارتی جارحےت کا منہ توڑ جواب دےنے پر پوری قوم پاک فوج کو خراج تحسےن پےش کرتی ہے ، نےشنل اےکشن پلان کی دو شقوں کے علاوہ بقےہ18شقوں پر سرے سے عملدرآمد نہےں ہواحکومتی پالےسےاں تعصبات کو بڑھاوا دے رہی ہےں کس قدر دوغلہ پن ہے کہ کراچی مےں اےک عالم دےن کو اپنے مطالبات دہرانے کا آئےنی قانونی حق استعمال کرنے کی پاداش مےں اشتعال تقرےر کا الزام لگا کر جےل بھےج دےا گےا جبکہ اسلام آباد کے قلب مےں ممنوعہ کالعدم گروپ کی جانب سے کھلم کھلا تکفےری نعروں کی نفرت انگےزی پرگرفتاری تو درکناراےف آئی آر تک درج نہ ہونا سوالےہ نشان ہے ،اسےران کربلا نے بدترےن مصائب برداشت کرکے نظام مصطفی کے تحفظ کی حسےنی تحرےک کو منزل تک پہنچاےاخاندان رسالت ؑ کی باعظمت خواتےن کے عزم و حوصلہ نے ظلم و جبرکی تارےکےوں کا پردہ چاک کردےا۔ان خےالات کا اظہار انہوں نے عشرہ اسےران کربلا کی مناسبت سے عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔

مزیدخبریں