اسلام آباد(نامہ نگار)پاکستان میں چینی زبان کے فروغ کے لئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور چین کی بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف گرافک کمیونیکیشن) بی آئی جی سی( کے مابین مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہو گئے، معاہدے کے مطابق بی آئی جی سی اوپن یونیورسٹی میں "کنفیوشس سنٹر "قائم کرے گا ¾ سینٹر میں چینی ماہرین تعلیم پاکستانیوں کو مختلف شارٹ کورسسز کے ذریعہ چینی زبان سکھائیں گے۔ اوپن یونیورسٹی کی جانب سے وائس چانسلر ¾ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے جبکہ بی آئی جی سی کی جانب سے پریذیڈنٹ ¾اکسیکی لیو(Eueke Luo)نے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے۔ تقریب میں وفاقی وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ¾ انجنئیر محمد بلیغ الرحمن نے بھی شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ پاک-چین اقتصادی راہداری کے کامیاب آپریشن کے بعد پاکستان میں چینی زبان کی اہمیت بڑھ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی اس ضرورت کو بخوبی پورا کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔ وفاقی وزیر مملکت نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی ملک کی اہم ترین جامعہ ہے جو 13 لاکھ طلبہ اور 44۔علاقائی دفاتر پر مشتمل ملک گیر نیٹ ورک اور منفرد فاصلاتی نظام تعلیم کے ذریعہ چائنیز زبان کے فروغ میں سب سے بہتر کردار ادا کرسکتی ہے۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ سی پیک پراجیکٹ سے پاکستان ایک نئے دور میں داخل ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پراجیکٹ کو تعلیمی سپورٹ کی فراہمی میں کنفیوشس سنٹرکلیدی کردار ادا کرے گا۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ گوادر میں مصروف پاکستانی افرادی قوت کو لسانی حمایت فراہم کرنے کے لئے گوادر میں بھی کنفیوشس سنٹر قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پراجیکٹ کے کام میں مصروف چینی ماہرین کے پیشہ ورانہ تجربات سے مستفید ہونے اور معاشرتی و سماجی ترقی میں راہنمائی حاصل کرنے کے لئے ہر پاکستانی کو چینی زبان سیکھنے کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر مملکت ¾ انجنئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ سی پیک پراجیکٹ سے تجارت کے سفر کا آغاز ہوگیا ہے جس سے ملک میں اقتصادی ترقی کے حوالے سے خوشیوں کا سمندر آئے گا۔ چینی وفد میں بی آئی جی سی کے پروفیسر شیرو ژنگ(Prof. Sheru Zhang) ¾ ایگزیکٹو عہدیدار ¾ زویو یان(Zhou Yan)¾ اور ڈاکٹر سجاد خورشید شامل تھے۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے چین وفد کو یونیورسٹی ورکنگ ¾ کامیابیوں ¾ اہداف اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی۔شعبہ بین الاقوامی تعاون کے انچارج ¾ زاہد مجید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوپن یونیورسٹی چین کی یونیورسٹیوں جن میں بیجنگ اوپن یونیورسٹی¾ شنگھائی اوپن یونیورسٹی ¾ یونان اوپن یونیورسٹی اور منگولیا اوپن یونیورسٹی شامل ہیں کے ساتھ تعلیمی میدان میں مختلف معاہدوں کے تحت کام میں مصروف ہے۔
اوپن یونیورسٹی میں چینی زبان سکھانے کیلئے ”کنفیوشس سنٹر“ قائم ہوگا
Nov 16, 2016