اسلام آباد (خبر نگار خصو صی) پاکستان کے ایوان بالا اور کمبوڈیا کی سینیٹ کے مابین باہمی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے ہیں جسکا مقصد دونوں ملکوں کی سینیٹ کے سیکرٹریٹس کے مابین تعاون کو فروغ دینے کیلئے لائحہ عمل تیار کرنے اور باہمی روابط کو استحکام دینے کے حوالے سے تعلقات کو فروغ دینا ہے۔