پاکستان اورافغانستان کے لئے امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن محکمہ خارجہ سے ریٹائر ہوگئے۔امریکی محکمہ خارجہ کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اورافغانستان کے لئے امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن محکمہ خارجہ سے ریٹائرہوگئے، ریٹائرمنٹ کے ساتھ ہی امریکی خصوصی نمائندے کے عہدے سے بھی سبکدوش ہوگئے۔رچرڈ اولسن نے تین دہائیوں سے زائد عرصے تک امریکی محکمہ خارجہ میں خدمات انجام دیں۔ رچرڈ اولسن پاکستان اورمتحدہ عرب امارات میں امریکا کے سفیر بھی رہ چکے ہیں۔رچرڈ اولسن کی سبکدوشی پر وزیرخارجہ جان کیری نے ان کی خدمات پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ رچرڈ اولسن نے پاکستان افغانستان سمیت دیگر ممالک میں سفارتی محاذ پرقابل قدر خدمات انجام دیں۔انھوں نے کہا کہ اولسن نے پاکستان کے ساتھ مضبوط اور تعمیری تعلقات استوار کرنے کا عزم جاری رکھا، جسے انھوں نے ان کی غیر متزلزل سفارتی خدمات کی ایک قابل قدر مثال قرار دیا۔
امریکہ کے نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن محکمہ خارجہ سے ریٹائر ہوگئے
Nov 16, 2016 | 13:09