امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے رواں ہفتے اپنی کابینہ کا اعلان متوقع ہے ،اس حوالے سے مشارت کی جارہی ہے اور اہم وزارتوں کے اہم قلمدانوں کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔ اب تمام تر ذمہ داریاں نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو منتقل ہونے والی ہیں اور وہ کس طرح اپنی ٹیم کا انتخاب کرتے ہیں اور ٹرمپ جو بھی کریں گے اس سے ان کی پالیسیوں کی عکاسی ہوگی۔ ڈونالڈ ٹرمپ امریکہ کے 45ویں صدر کا حلف اٹھانے جارہے ہیں۔ عوام نے اپنا فیصلہ سنادیا ہے تاہم اب یہ ڈونالڈ ٹرمپ پر منحصر ہے کہ وہ اپنے ساتھ کام کرنے والی کیسی ٹیم کا انتخاب کرتے ہیں۔
ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے رواں ہفتے اپنی کابینہ کا اعلان متوقع
Nov 16, 2016 | 13:11