پاکستان تحریک انصاف کی انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن آج اسلام آباد کے کنونشن سنٹر میں یوم تاسیس کی تقریب منعقد کرے گی۔ کنونشن میں چاروں صوبوں سے طلبہ رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان حاضرین سے خطاب بھی کریں گے۔ تحریک انصاف نے کنونشن کیلئے ضلعی انتظامیہ سے دو روز قبل اجازت مانگی تھی جس پر ضلعی انتظامیہ نے انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کو کنونشن سنٹر میں یوم تاسیس کی تقریب منعقد کرنے کی اجازت دے دی تھی۔