قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں قطر کے شہزادے کی دستاویزات جمع کرا کے ن لیگ نے شکوک و شبہات مزید بڑھا دیئے ہیں۔ پانامہ لیکس کا معاملہ پارلیمنٹ میں ہوتا تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جاتا میڈیا سے گفتگو کرتے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے آ بیل مجھے مار والا کام کیا۔ یہ چکر شاید سیف الرحمن نے چلایا ہے۔خورشید شاہ نے تحریک انصاف کی جانب سے ترک صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بائیکاٹ کو عجیب فیصلہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک ترک سکولز کے اساتذہ کو ملک بدر کرنا غلط ہے۔ اس معاملے کو سیاست سے الگ رکھا جائے۔