چین کے وزیر اعظم لی کی کیانگ نے بلوچستان میں شاہ نورانی کے مزار پر دہشتگردی کے حملے کی شدید مذمت کی ہے، پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کے نام اپنے ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے دہشتگردی کے واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے کی طرح آج بھی پاکستانی حکومت اور اس کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور وہ قومی سلامتی اور اس کے تحفظ اور دہشتگردی کے خلاف جو کوششیں کررہے ہیں اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں، اپنی چینی حکومت اور عوام کی طرف سے دہشتگردی کا نشانہ بننے والوں کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور زخمی افراد کی جلد صحت یابی اور ان کے خاندانوں کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کرتے ہیں۔
درگاہ شاہ نورانی حملے کی مذمت، پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں: چینی وزیراعظم
Nov 16, 2016 | 20:52