ماسکو (اے پی پی) روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ ان ملک شام میں موجود ایرانی ملیشیاؤں کو نکال باہر کرنے کا کوئی وعدہ کرسکتا ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی ضمانت دی جا سکتی ہے۔روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’انٹر فیکس‘ نے وزیرخارجہ کے حوالہ سے بتایا کہ شام میں ایران کی موجودگی خلاف قانون نہیں۔قبل ازیں ہفتے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آسیان ممالک کے عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے موقع پر ویتنام میں اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن سے بھی ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے شام میں داعش کو مکمل شکست دینے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔
شام میں موجود ایرانی ملیشیاؤں کو نکال باہر کرنے کا کوئی وعدہ نہیں کر سکتے، سرگئی لاروف
Nov 16, 2017