پی پی ایل کی اپیل پر کامرس کالج قاسم پور کالونی کے اساتذہ کا بھی علامتی احتجاج ،سیاہ پٹیاں باندھ کر کلاسز پڑھائیں

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) گورنمنٹ کامرس کالج قاسم پور کالونی کے اساتذہ نے پی پی ایل کی اپیل پر سیاہ پٹیاں باندھ کر کلاسز پڑھائیں اور احتجاج کیا تفصیل کے مطابق پنجاب پروفیسر اینڈلیکچرر ایسوسی ایشن شیڈول کے مطابق چھٹیوں کی نئی پالیسی اور اساتذہ کی ترقی کیلئے احتجاج کررہی ہے اس سے یکجہتی کیلئے قاسم پور کالونی کامرس کالج کے اساتذہ نے بازو پر کالی پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا ان کا کہنا تھا کہ ٹیچرز برادری کے ساتھ ہیں حکومت یہ ظالمانہ اقدام واپس لے پی پی ایل کی درخواست احتجاج میں شرکت کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن