بنگلور(آئی این پی)سابق بھارتی بیٹسمین اور کپتان راہول ڈریوڈ کو انڈین سپر لیگ فٹ بال ٹورنامنٹ کیلئے بنگلورو ایف سی نے اپنا ایمبیسڈر مقرر کردیا ہے ۔ واضح رہے کہ ان کی کوچنگ میں دفاعی چیمپئن بھارتی انڈر 19 کرکٹ ٹیم گزشتہ روز اے سی سی ایشیا کپ سے خارج ہو گئی جسے نیپال کے بعد بنگلہ دیش کیخلاف بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بنگلورو ایف سی میں اپنی ذمہ داری پر راہول ڈریوڈ پرجوش ہیں جن کا کہنا ہے کہ یہ ان کیلئے بڑا اعزاز ہے ۔